حکومت سنجیدگی کا مظاہرہ کر تے تاجر دوست پالیسی متعارف کروائے،مجاہد مقصود

حکومت سنجیدگی کا مظاہرہ کر تے تاجر دوست پالیسی متعارف کروائے،مجاہد مقصود

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (کامرس رپورٹر)آل پاکستان انجمن تاجران لاہورکے صدر مجاہد مقصو د بٹ نے کہا ہے کہ ملک میں جاری توانائی بحران نے جہاں معاشی سر گر میوں پر منفی اثرات مرتب کیے ہیں وہیں کاروباری سر گر میاں بھی ماند پڑ چکی ہیں ۔موجودہ حکومت سنجیدگی کا مظاہرہ کر تے ہوئے تاجر دوست پالیسی متعارف کروائے جبکہ وفاقی حکومت کو مسلسل گرتی برآمدات کا نوٹس لینے کی ضرورت ہے برآمدات میں کمی سے تجارتی خسارہ میں اضافہ ملکی معیشت کیلئے نقصان دہ ہے انہوں نے کہا کہ پنجاب اور دیگر صوبوں میں فراہم کی جانے والی توانائی کا نرخ یکساں کیا جائے کیونکہ پنجاب میں دیگر صوبوں کو فراہم کرنے والی قدرتی گیس کے نرخ میں پانچ سو تیس روپے فی ایم ایم پی ٹییو کا فرق ہے ۔

جس سے صنعت کی بقاء کو خطرات لاحق ہوگئے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ گیس و بجلی کی بڑھتی قیمتوں سے اشیاء کی پیداواری لاگت میں اضافہ سے اشیاء مہنگی ہونے کے باعث بیرون ملک پاکستانی اشیاء کی مانگ میں کمی سے برآمدات میں کمی ہورہی ہے جس سے تجارتی خسارہ بڑھتا جارہا ہے اس لیے حکومت کو برآمدات میں اضافہ کیلئے موثراقدامات کی ضرورت ہے