انٹرمیڈیٹ سالانہ امتحان 2017ء کے شیڈول کا اعلان

انٹرمیڈیٹ سالانہ امتحان 2017ء کے شیڈول کا اعلان

�آلاہور(ایجوکیشن رپورٹر) انٹرمیڈیٹ سالانہ امتحان 2017ء کے شیڈول کا اعلان کر دیا گیا ہے امتحان کا آغاز 06مئی 2017ء سے ہوگا جس میں شرکت کیلئے 16جنوری تا13فروری سنگل فیس، 14فروری تا 27فروری دوگنا فیس،28فروری تا07مارچ 2017ء تک تین گنا فیس کے ساتھ داخلہ فارم جمع کروائے جاسکتے ہیں یہ شیڈول ریگولر اور پرائیویٹ امیدواران کیلئے یکساں ہوگا ۔ داخلہ فارمز کی وصولی کا شیڈول بورڈ کی ویب سائٹ www.biselahore.comپر بھی دستیاب ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4