پنجاب یونیورسٹی نیوکیمپس میں فش سیل پوائنٹ کا افتتاح کردیا گیا

پنجاب یونیورسٹی نیوکیمپس میں فش سیل پوائنٹ کا افتتاح کردیا گیا

لاہور( ایجوکیشن رپورٹر ) پنجاب یونیورسٹی وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ظفر معین ناصرنے نیوکیمپس میں فش سیل پوائنٹ کا افتتاح کردیا۔ اس سلسلے میں منعقدہ تقریب میں ڈین فیکلٹی آف لائف سائنسز پروفیسر ڈاکٹر محمد نعیم خان، چیئرمین شعبہ زوالوجی پروفیسر ڈاکٹر جاوید اقبال قاضی، سینئر فیکلٹی ممبران اور طلباؤ طالبات کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ پروفیسر ڈاکٹر محمد نعیم خان نے وائس چانسلر کو فشریز اورفارمرزکے لئے مگس بانی سے متعلق تعلیم و تربیت اور کمیونٹی کیلئے ریسرچ کے فوائد بارے مکمل بریفنگ دی۔ ڈاکٹر ظفر معین نے پروفیسر ڈاکٹر محمد نعیم خان کی سرپرستی میں جاری فیکلٹی آف لائف سائنسز کے تحقیقی کلچر کو خوب سراہا۔ اس دوران ڈاکٹر ظفر معین نے مگس بانی فارم، فش فارم، کالج آف ارتھ اینڈ انوائرنمنٹل سائنسز کا دورہ بھی کیا۔

بعد ازاں وائس چانسلر نے شعبہ مائیکروبائیولوجی اینڈ مالیکیولر جنیٹکس میں بین الاقوامی معیارکے برابر بائیوسیفٹی پروٹوکول کا مشاہد ہ کیا۔انہوں نے چیئرپرسن پروفیسر ڈاکٹر انجم نسیم صابری کی جانب سے شعبہ میں ریسرچ کے ماحول کو فروغ دینے کیلئے کی گئی کاوشوں کی تعریف کی۔وائس چانسلر ڈاکٹر ظفر معین نے شعبہ ایم ایم جی میں بہترین سکیورٹی اقدامات اور ایمرجنسی مینجمنٹ سسٹم کی انسٹالیشن کو قابل ستائش قرار دیتے ہوئے شعبے کو ایک ماڈل شعبہ قرار دیا اور یونیورسٹی کے باقی شعبہ جات کو اسی طرح کے اقدامات کرنے کی ہدایت کی۔

مزید : میٹروپولیٹن 4