امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے زیر اہتمام تعلیمی سیمینار کل ہوگا

امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے زیر اہتمام تعلیمی سیمینار کل ہوگا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور ( ایجوکیشن رپورٹر) امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان لاہور ڈویژن کے شعبہ تعلیم کے زیر اہتمام تعلیمی سیمینار کل منعقد ہوگا ڈویژنل سیکرٹری تعلیم ڈاکٹر علی رضا نے ڈویژنل دفتر میں اجلاس کی سربراہی کرتے ہوئے بتایا کہ نیشنل آؤٹ ریچ پروگرام لمز او نیشنل ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کے حوالے سے گائیڈنس سیمینار لاہور میں منعقد ہوگا جس میں 200سے زائد طلباء شریک ہونگے ۔سیمینار میں ماہرین تعلیم طلباء و ٹیسٹ میں کامیابی کیلئے رہنمائی کریں گے۔ڈاکٹر علی رضا نے بتایا کہ یونیورسٹیز کی طرف سے منعقد ٹیسٹ میں کامیاب ہونے والے امیدواروں کو آئی ایس او پاکستان کی طرف سے تعلیمی وظائف بھی دئے جائیں گے ۔

انہوں نے مزید بتایا کہ تعلیم و تربیت آئی ایس او پاکستان کی اولین ترجیح ہے ۔