تحریر ،تقریراورتصویراظہار کابہترین ذریعہ ہیں،ڈاکٹراجمل نیازی

تحریر ،تقریراورتصویراظہار کابہترین ذریعہ ہیں،ڈاکٹراجمل نیازی

لاہور(پ ر) تحریر ،تقریراورتصویراظہار کابہترین ذریعہ ہیں۔ ریاست کی تعمیروترقی اورریاستی اداروں کی مضبوطی کیلئے جنون کی بجائے فنون کوفروغ دیاجائے۔اہل علم ودانش قوموں کی نظریاتی آبیاری کیلئے اپناکرداراداکریں۔کالم نگاراپنے قلم کومایوسی نہیں امید اورنویدکاعلمبرداربناتے ہوئے معاشرتی برائیوں کیخلاف قلمی جہادکریں۔ ان خیالات کااظہار قلم قبیلے کے سرخیل،دانشور اورکالم نکار ڈاکٹراجمل نیازی نے گذشتہ روز ورلڈکالمسٹ کلب کے ایک اعلیٰ سطحی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ورلڈ کالمسٹ کلب کے مرکزی چیئرمین ایثار رانا، میاں محمدسعید کھوکھر،مرکزی وائس چیئرمین امان اللہ خاں، ممبر سنٹرل ورکنگ کمیٹی امجداقبال ،مرکزی صدر محمد ناصر اقبال خان، ذبیح اللہ بلگن ،مرکزی سینئر نائب صدورسردارمرادعلی خان، رابعہ رحمن،مرکزی چیئرپرسن وومن ونگ پروفیسرڈاکٹرعمرانہ مشتاق، مرکزی نائب صدرناصرچوہان ایڈووکیٹ،رقیہ غزل اورسیکرٹری اطلاعات نسیم الحق زاہدی بھی اجلاس میں شریک تھے ۔

۔ اجلاس میں مرکزی عہدیداران نے پرڈاکٹر اجمل نیازی کوورلڈکالمسٹ کلب کی باضابطہ طورپر سرپرستی فرمانے کی درخواست کی گئی جوانہوں نے قبول کرلی ۔مقررین نے ڈاکٹراجمل نیازی کی قلمی اورادبی خدمات پرروشنی ڈالی اوران کی سرپرستی کوورلڈکالمسٹ کلب کے کاز اوراغراض ومقاصدکیلئے تقویت کاسبب قراردیا ۔

مزید : میٹروپولیٹن 4