وزیر اعظم کوعمران فوبیا ہوچکا ہے، فرخ مون

وزیر اعظم کوعمران فوبیا ہوچکا ہے، فرخ مون

لاہور(نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف لاہورکے سابق سیکریٹری اطلاعات فرخ جاوید مون نے کہا ہے کہ وزیراعظم نوازشریف کوعمران فوبیا ہوچکا ہے اوروہ عمران خان کی بڑھتی ہوئی مقبولیت سے خوفزدہ ہیں اسی لیے وزیراعظم ہرجلسے میں عمران خان پرتنقید کرتے ہیں اورجعلی ترقی کے راگ الاپتے ہیں ۔انہوں نے وزیراعظم کومشورہ دیاوہ جلسوں میں غریب قوم کا پیسہ ضائع کرنے کی بجائے شربت بیچنے والوں کی طرح ایک ہی کیسٹ ریکارڈ کرالیں تاکہ قومی خزانے کونقصان سے بچایا جاسکے۔فرخ جاوید مون نے کہا کہ قوم وزیراعظم سے سوال پوچھ رہی ہے کہ یہ کونسی ترقی ہے ؟

ایک طرف غریب ہسپتالوں میں بیڈ نہ ہونے کیوجہ سے ٹھنڈے فرش پرمررہے ہیں جبکہ بے روزگارنوجوان ڈگریاں جلا کرخودکشیاں کررہے ہیں اوران کے گھروں میں بجلی،پانی ،گیس اورگلیوں میں گٹروں کے ڈھکن نہیں ہیں کیا آپ اسے ترقی کہتے ہیں؟۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم صاحب غریب کواورنج ٹرین،میٹروبس اورکمیشن والی سڑکوں سے پہلے پیٹ کی آگ بجھانے کیلئے روٹی ،صاف پانی ،گیس ،بجلی اورہسپتالوں میں مفت ادویات اوربیڈ چاہیں لیکن افسوس حکومت کی ترجیح غریب نہیں بلکہ آف شورکمپنیاں ہیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 4