ڈاکٹر عبدالقدیر خان کا گورنر سندھ کے انتقال پراظہار افسوس
لاہور (پ ر) ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے گورنر سندھ جسٹس ریٹائرڈ سعید الزمان صدیقی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جوار رحمت میں جگہ دے اور مرحوم کے درجات بلند کرے۔ انہوں نے کہا کہ گورنر سندھ سعید الزمان صدیقی کی ملکی خدمات کو فراموش نہیں کیا جا سکتا۔ انہوں نے ہمیشہ ملکی وقار میں اضافے کیلئے خدمات سرانجام دی ہیں۔ ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے کہا کہ سعید الزمان صدیقی نے ڈاکٹر اے کیو خان ہسپتال بنانے میں کلیدی کردار ادا کیا ہے۔ ان کی خدمات کی وجہ سے غریب مریضوں کو ہسپتال میں مفت علاج کی سہولیات میسر آ رہی ہیں۔