پانی کی قلت ملک کااہم ترین مسئلہ بن چکا ہے،ڈاکٹر یاسمین راشد
لاہور( نمائندہ خصوصی)پاکستان تحریک انصاف انصاف پروفیشنلزفورم کی چئیرپرسن ڈاکٹر یاسمین راشدنے کو چئیرپرسن عندلیب عباس ، ایم پی اے شنیلاروت ، اور ڈاکٹر ندیم خواجہ ہمراہ مقامی ہوٹل میں پر یس کانفرنس کر تے ہو ئے کہا ہے کہ پانی کی قلت ملک کااہم ترین مسئلہ بن چکا ہے ،موجودہ نا اہل حکمرانوں کی نا کام پالیسیوں کی و جہ سے ملک آج مسائل سے دوچا ر ہے ،بھارت کی آبی جارحیت کی وجہ سے دریاخشک ہو چکے ہیںِ ، بھارت نے د ریائے جہلم کا پانی روک لیا ہے اور اب تک پاکستان کے حصے کے پا نی پر 63فیصد ڈیم تعمیر کر چکا ہے جس کی ذریعے وہ جب چا ہے پاکستان کو بنجر کر سکتا ہے۔
،حالانکہ تما م ڈیموں کی تعمیر ناجائز اور سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی ہے،بھارتی حکومت پاکستان کا پانی روکنے کی کئی بار دھمکیاں دے چکی ہے ، انڈیا بگلیہار ڈیم اور کشن گنگا ڈیم کے پانی کا راستہ بدل کر پاکستان کو شدید نقصان پہنچا ر ہا ہے، بھارت دریائے جہلم سے پہلے دریائے چناب کا پانی بند کر چکا ہے جسکی وجہ سے کئی نہریں بند ہو چکی ہیں اور دریاؤں میں پانی کی آمد خطرناک حد کم ہو گئی ہے لیکن ہمارے حکمران ٹس سے مس نہیں ہو رہے ،اگر پانی کے مسئلے کو ہنگامی بنیادوں پر حل نہ کیا گیا تو 2025تک بجلی اور گیس کی طرح پانی کی بھی لوڈشیڈنگ ہو ا کر ے گی۔ انہوں نے کہا کہ حکمرانوں نے منگا اور تربیلاکے بعد پانی کو ذخیرہ کر نے کے لیے کو ئی انتظام نہیں کیا ہے ، زارعت پاکستان کی معیشت میں ریڑھ کی ہڈ ی کی حیثیت رکھتی ہے جس کا مستقبل تباہ نظر آرہا ہے ، پانامہ چور حکمرانوں نے بھارتی آبی جارحیت پرمجرمانہ خاموشی اختیار کر رکھی ہے اور نواز شریف مودی سے دوستی نبھا ر ہے ہیں ، مودی کا یار شریف خاندان ملکی سلامتی کے لیے خطرہ بن چکا ہے ،ملک کے آبی ذرائع میں کمی ہو نے کی وجہ سے ملک آج ایتھوپیا جیسے ملکوں کی لسٹ میں شامل ہو چکا ہے اوردنیا کے پانی کے نقشے میں پاکستان ریڈ زون میں کھڑا ہے ۔ انہوں نے مز ید کہا شریف برادارن نے ملک کو بنجر بنا نے کا تہیہ کر رکھا ہے،ملک بھر میں پانی کی زمینی سطح خطر ناک حد تک نیچے جا چکی ہے ،پانی کی قلت کی ایک اہم وجہ جنگلات کی کٹائی ہے جس کی وجہ سے بارشوں کا نا ہو نا بھی ہے، ،دریائے سندھ اور دوسرے تما م دریا پاکستان کی زند گی کی علامت ہیں ، انڈیا پاکستان کے درمیان پانی کا مسئلہ توجہ طلب ہے جبکہ ایسے تمام اہم قومی مسائل ہمارے نااہل حکمرانوں کی ترجحا ت میں سرے سے ہی شامل نہیں ہیں،موجودہ اور سابقہ حکمرانوں نے صر ف قومی خزانے کو لو ٹنے اور ما ل بنا نے کے سوا کچھ نہیں کیا ہے ۔انہوں نے کہاکہ پاکستان اور انڈیا نے 10سالوں کے طویل مذکرات کے بعد وولڈبنک کی مد د سے سندھ طا س معاہدہ دستخط کیا مگر بھارت اس معاہدے کی مسلسل خلاف ورزی کر تا آرہا ہے عالمی برادری بھارت کی آبی جارحیت کا فوری نوٹس لے ، حکومت بھارت کی جانب سے جاری آبی جارحیت کے مسئلے کو عالمی سطحُ پر اٹھائے اور مودی حکومت کو خبردار کر ے کے وہ ایسے اوچھے ہتھکنڈوں سے باز رہے وگرنہ پاکستان کا پانی روکنا کھلی جنگ کے مترادف ہو گا ۔اس موقع پر ساجد باری ، بریگڈر (ر) نعیم صادق ، عادل منصور ، ماجد رفیق ، سیدعدنان جمیل ، جاوید چوہدری ، وسیم علی خان ،نعمان چٹھہ، رابعہ سلطان اور سہیل سمیت دیگر نے شرکت کی ۔