پیرا میڈیکل سٹاف ایسوسی ایشن لاہور ڈویژن نے آج کا احتجاج موخر کر دیا
لاہور( خبرنگار) پیرا میڈیکل سٹاف ایسوسی ایشن لاہور ڈویژن کے چیئرمین رانا تنویر احمد اور صدر محمد ارشد بٹ نے کہا ہے کہ پیرا میڈیکل ملازمین کے سروس سٹکچر اور دیگر مطالبات کی منظوری کے لئے سیکرٹری صحت کی ہدایت ایڈیشنل سیکرٹری صحت راجہ منصور احمد نے یقین دہانی کرا دی ہے جس کے باعث سول سیکرٹریٹ کے سامنے آج ہونے والے احتجاج کو موخر کیا جا رہا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیرا میڈیکل سٹاف ایسوسی ایشن لاہور ڈویژن کے ہنگامی اجلاس سے خطاب کے دوران کیا ہے۔ اس موقع پر پیرا میڈیکل سٹاف ایسوسی ایشن لاہور ڈویژن کے جنرل سیکرٹری رضوان اعجاز، راشد گجر،چودھری وسیم، عمران گجر، فرحان خاں، عمر خان، وقار عباسی، قاسم مقصود، اشرف کمال ، حافظ کاشف و دیگر سرکاری ہسپتالوں سے ملازمین کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔
اس موقع پر رانا تنویر حسین نے کہا کہ لیڈی ولنگڈن ہسپتال کے گریڈ 5 سے گریڈ15 تک کے ملازمین کے سکیلز اَپ گریڈ نہیں کیے جا رہے ہیں جبکہ اس کے ساتھ سید میٹھا ہسپتال اور شہر کے دیگر ہسپتالوں کے ملازمین کے متعدد مسائل پینڈنگ ہیں جس کی منظوری کے لئے آج صبح سول سیکرٹریٹ کے سامنے احتجاجی دھرنا دینے کااعلان کیا گیا تھا جسے موخر کیا جا رہا ہے۔