صدیق ٹریڈ سنٹرکے انتخابات کے حتمی شیڈول کا اعلان الیکشن 25جنوری کو ہو نگے

صدیق ٹریڈ سنٹرکے انتخابات کے حتمی شیڈول کا اعلان الیکشن 25جنوری کو ہو نگے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (کامرس رپورٹر)صدیق ٹریڈ سنٹرکے انتخابات برائے 2017ء 25جنوری کو ہو نگے۔ صدیق ٹریڈ سینٹر کے انتخابات کیلئے چیف الیکشن کمشنر سید بلال مصطفی شیرازی ،وائس چیف الیکشن کمشنر حاجی پرویز نے الیکشن کمیشن کے دیگر اراکین کی باہمی مشاورت سے صدیق ٹریڈ سینٹر کے انتخابات کے حتمی شیڈول کا اعلان کردیا جس کے مطابق مورخہ13جنوری کو الیکشن میں حصہ لینے والے تمام گروپ اپنے پینل کی لسٹ بمعہ انتخابی نشان کیلئے درخواستیں ہمراہ 30ہزار روپے زرضمانت ناقابل واپسی جمع کروائیں گے،ووٹر لسٹ کی تیاری 14جنوری سے شروع کی جائے گی جس میں ہر گروپ کا ایک ایک نمائندہ ہر فلور سے ہوگا اور الیکشن کمیشن کا ۔16جنوری2017ء کوہر گروپ اپنے عہدیداران کے کاغذات نامزدگی بمعہ حلف نامہ شورٹی بانڈ وغیرہ پارٹی آفس میں بوقت5بجے شام سے 8بجے شام تک جمع کروائیں گے۔

وٹرلسٹ کی حتمی فہرست20جنوری کو فائنل ہوگی اس کے بعد کسی ووٹ کا اندراج نہ ہوگا حتمی فہرست22جنوری کو شائع کردی جائے گی۔انتخابی سرگرمیاں23 جنوری2017بوقت رات 12.00بجے معطل ہوجائیں گی جبکہ 25جنوری 2017کو شیڈول کے مطابق انتخابات انعقاد پذیر ہونگے۔