شام کے تاریخی شہر ملبے کا ڈھیر اور مظلوم مسلمان بے گھر ہو چکے ہیں،حافظ ادریس

شام کے تاریخی شہر ملبے کا ڈھیر اور مظلوم مسلمان بے گھر ہو چکے ہیں،حافظ ادریس

لاہور(خبر نگار خصوصی)جماعت اسلامی پاکستان کے نائب امیر حافظ محمد ا دریس نے منصورہ میں کارکنان کی تربیتی ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے کہاہے کہ عالم اسلام خون میں ڈوبا ہواہے۔ شام کے تاریخی شہر ملبے کا ڈھیر اور مظلوم مسلمان بے گھر ہو چکے ہیں۔معصوم بچے ، عورتیں اور بوڑھے شدید سردی کے موسم میں کھلے آسمان کے نیچے بے یارو مدد گار پڑے ہیں۔مسلمان کو مسلمان سے لڑا کر امریکہ اور اس کے حواری اپنی گریٹ گیم کو پایہ تکمیل تک پہنچانا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ جنرل راحیل شریف اگر کسی متنازعہ فوجی اتحاد کے سربراہ بنے تو یہ ایک المیے سے کم نہیں ہوگا۔

اتحادِ اسلامی وقت کی ضرورت ہے۔

تمام مسلم ممالک مل کر متحدہ دفاعی ، معاشی اور تجارتی حکمت عملی طے کریں تو پاکستان کے سابق آرمی چیف کو اپنی خدمات اپنی حکومت کے مشورے سے ضرور پیش کردینی چاہئیں۔

مگر مسلمانوں کا کوئی اتحاد کسی دوسرے مسلم ممالک کے اتحاد کا مقابلہ کرے گا تو حالات مزید بگڑ یں گے۔ انہوں نے کہاکہ اسلامی تحریکیں ہر دور میں اپنے اپنے ممالک اور سارے عالم اسلام کے اتحاد کے لیے سرگرم عمل رہی ہیں۔ قاضی حسین احمد ?نے اپنی پوری زندگی اس کارخیر میں صرف کی۔

مزید : میٹروپولیٹن 4