عالمی طاقتیں فرقہ واریت پھیلا کر پاکستان کو شام بنانا چاہتی ہیں،ریاض شاہ

عالمی طاقتیں فرقہ واریت پھیلا کر پاکستان کو شام بنانا چاہتی ہیں،ریاض شاہ

لاہور(خبر نگار خصوصی)جماعت اہلسنّت پاکستان کے مرکزی ناظم اعلی علامہ پیر سید ریاض حسین شاہ نے کہا ہے کہ عالمی طاقتیں فرقہ واریت پھیلا کر پاکستان کو شام بنانا چاہتی ہیں۔ اسلام دشمن طاقتوں نے فرقہ واریت کو اسلام کے خلاف ہتھیار بنا لیا ہے۔ فرقہ وارانہ اختلافات کو جنگ و جدل میں بدلنا اسلام دشمنی ہے۔ تمام مکاتب فکر نظریات کا مقابلہ طاقت کی بجائے نظریات سے کرنے کی روش اپنائیں۔

تمام مسالک کو جیو اور جینے دو کی پالیسی اپنانا ہوگی۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے عمرہ کی ادائیگی کے بعد وطن واپس پہنچنے پر جماعت اہل سنت کے عہدیداران و کارکنان سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

علامہ پیر سیّد ریاض حسین شاہ نے مزید کہا کہ دنیا عالمی نظام زر کی لپیٹ میں ہے۔ سرمایہ دارانہ نظام نے انسانیت کے مسائل میں اضافہ کیا ہے۔ انسانی حقوق کی آڑ میں ملک دشمن سرگرمیوں میں ملوث این جی اوز کے خلاف کریک ڈاؤن کیا جائے۔ فارن فنڈڈ این جی اوز اسلام اور پاکستان کے خلاف سازشوں میں مصروف ہیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 4