مقدمہ قتل کا ٖفیصلہ ، مجرم کو سزائے موت ،2لاکھ روپے جرمانے کی سزا کا حکم

مقدمہ قتل کا ٖفیصلہ ، مجرم کو سزائے موت ،2لاکھ روپے جرمانے کی سزا کا حکم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نامہ نگار )ایڈیشنل سیشن جج غلام عباس سیال نے قتل کے مقدمہ میں ملوث مجرم محمد خادم کو 5سال بعدسزائے موت اور 2لاکھ روپے جرمانے کی سزا کا حکم سنا دیا ہے جبکہ فاضل جج نے مقدمہ میں شریک 3ملزمان کو شک کا فائدہ دیتے ہوئے بری کردیا ہے ۔ایڈیشنل سیشن جج غلام عباس سیال کی عدالت میں تھانہ غازی آباد پولیس نے خلیل احمدنامی شخص کو ایک پلاٹ کے حصول کی خاطر فائرنگ کرقتل کرنے کے الزام میں 4ملزمان خادم، محمد عابد،عرفات اور ثاقب کے خلاف چالان پیش کررکھا تھا، عدالت نے گزشتہ روزگواہوں کے بیانات اور وکلا کے دلائل کے بعد ایک مجرم محمد خادم کو جرم ثابت ہونے پر مذکورہ بالا سزا کا حکم سنا دیا ہے جبکہ دیگر 3ملزمان عرفات،ثاقب اور عابد شک کا فائدہ دیتے ہوئے بری کردیا ہے ۔استغاثہ کے مطابق ملزمان کے خلاف 2011ء میں تھانہ غازی آباد پولیس نے مقدمہ درج کیا تھا۔