پولیس مقابلے میں ہلاک ملزم کی جوڈیشل انکوائری مکمل، 9 پولیس اہلکار بری

پولیس مقابلے میں ہلاک ملزم کی جوڈیشل انکوائری مکمل، 9 پولیس اہلکار بری

لاہور(نامہ نگار )ایڈیشنل سیشن جج محمد افضل فہیم نے 2013ء میں پولیس مقابلے میں ہلاک ہونے والے ملزم مقصودعرف مودی کی جوڈیشل انکوائری مکمل کرتے ہوئے تھانہ کاہنہ کے 9 پولیس اہلکاروں کو بری کردیاہے۔عدالت عالیہ کی جانب سے یہ جوڈیشل انکوائری سیشن کورٹ کوبھجوائی گئی تھی ،وا یہ انکوائری 3سال میں مکمل ہوئی۔عدالت نے گزشتہ روزپولیس اہلکاروں سمیت دیگر گواہوں کے بیان کے بعد کاہنہ کے 9 پولیس اہلکاروں کانسٹیبل ندیم اختر،شاہد حسین ، سب انسپکٹر شان علی،ٹی ایس آئی یوسف علی، کانسٹیبل محمد رفیق، محمد ایوب ، محمد اعظم ،خالد محمود اور محمد الیاس کو بری کردیا ہے۔

عدالت نے اپنے فیصلے میں لکھا ہے کہ ملزم مقصودعرف مودی نے 5جنوری 2013ء میں پولیس کے ساتھ ناکے پر مقابلہ کیا جس سے اس کی ہلاکت ہوئی۔

مزید : میٹروپولیٹن 4