کرایہ داری آرڈیننس کی خلاف ورزی ، تین ملزموں کو پروبیشن پر بھیج دیا گیا
لاہور(نامہ نگار )جوڈیشل مجسٹریٹ نے کرایہ داری آرڈیننس کی خلاف ورزی کے مقدمے میں تین ملزموں کی سزائیں معطل کرتے ہوئے ایک ایک سال کے لئے پروبیشن پر بھیج دیاہے۔جوڈیشل مجسٹریٹ عمر جاوید ورک نے ملزموں شاہد ملک، محمد سعید سہیل اور محمد اعجاز کے خلاف درج مقدمات کی سماعت کی، پولیس نے ملزموں کے خلاف مقدمات درج کر کے چالان عدالت میں پیش کئے، پراسکیوشن نے عدالت کو بتایا کہ ملزم شاہد ملک نے رنگ محل کے علاقہ میں دکان کرایہ پر دی ملزم محمد سعید نے گوالمنڈی کے علاقہ میں اپنا مکان کرایہ پر دیا۔
اور ملزم محمد اعجاز نے بھی اپنے کرایہ دار کا اندراج اسلام پورہ تھانے میں نہیں کرایہ ،تینوں ملزموں کے خلاف کرایہ داری ا?رڈیننس کی دفعہ گیارہ کے تحت کارروائی کی جائے، تینوں ملزموں نے استدعا کہ وہ آئندہ اس جرم کا ارتکاب نہیں کریں گے اور قانون کے پابند رہیں گے ،جرمانہ یا قید کی سزا نہ سنائی جائے جس پر عدالت نے نرمی اختیار کرتے ہوئے تینوں ملزموں کی سزا معطل کرتے ہوئے ایک ایک سال کے لئے پروبیشن پر بھیج دیا ہے۔