آکسفورڈ یونیورسٹی کی جعلی کتب کا مقدمہ ، ملزم کا جوڈیشل ریمانڈ دے دیا گیا

آکسفورڈ یونیورسٹی کی جعلی کتب کا مقدمہ ، ملزم کا جوڈیشل ریمانڈ دے دیا گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگار )ضلع کچہری کے جوڈیشل مجسٹریٹ نے آکسفورڈ یونیورسٹی پریس پاکستان کی جعلی کتب شائع کرنے کے مقدمہ میں ملوث ملزم کو 14روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیاہے۔جوڈیشل مجسٹریٹ فاروق اعظم سوہل کی عدالت میں ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل نے کاپی رائٹ ایکٹ کی خلاف ورزی کے مقدمہ میں ملوث ملزم بابر علی کو گرفتار کر کے پیش کیا۔، ایف آئی اے نے عدالت کو بتایا کہ ملزم کے پرنٹنگ پریس پر چھاپہ مارا تو ملزم کے قبضہ سے آکسفورڈ یونیورسٹی کی کتب کی پرنٹنگ کے لئے استعمال ہونے والی ایلومینئم کی پلیٹس برآمد کی گئی ہیں۔

اور ملزم سے مقدمہ کی تفتیش مکمل کر لی گئی ہے ،ملزم کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا جائے، عدالت نے استدعا منظور کرتے ہوئے آکسفورڈ یونیورسٹی پریس پاکستان کی جعلی کتب شائع کرنے کے مقدمہ میں ملوث ملزم کو 14روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجتے ہوئے ایف آئی اے کو حکم دیا کہ ملزم کے خلاف درج مقدمہ کا چالان مکمل کر کے آئندہ سماعت پرعدالت میں پیش کیا جائے۔