آئندہ جواء نہ کھیلنے کی یقین دہانی،ملزم کوسز اء کے بجاے1500روپے جرمانہ

آئندہ جواء نہ کھیلنے کی یقین دہانی،ملزم کوسز اء کے بجاے1500روپے جرمانہ

لاہور(نامہ نگار )ضلع کچہری کے جوڈیشل مجسٹریٹ نے جواء کے مقدمہ میں ملوث ملزم کے اعتراف جرم کرنے اور آئندہ جواء نہ کھیلنے کی یقین دہانی پر ملزم عمر ضیافت پر 1500روپے جرمانہ عائد کر دیا۔جوڈیشل مجسٹریٹ نوید اختر لوہان نے جواء کے مقدمہ میں ملوث ملزم کے خلاف درج مقدمہ کی سماعت کی، مزنگ پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے چالان عدالت میں پیش کیا۔

، پراسکیوشن نے عدالت کو بتایا کہ ملزم اپنے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ مزنگ کے علاقہ میں سنوکر پر جواء کھیل رہا تھا اور پولیس کے چھاپہ مارنے سے ملزم کے دیگر ساتھی فرار ہوگئے جبکہ ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ،ملزم کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے، ملزم عمر ضیافت نے عدالت میں آئندہ جواء نہ کھیلنے کی یقین دہانی کراتے ہوئے مقدمہ سے بری کرنے کی استدعا کی، عدالت نے دلائل سننے کے بعد نرمی برتتے ہوئے ملزم پر 1500روپے جرمانہ عائد کر دیاہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4