تیز رفتاری سے موٹر سائیکل چلانے پر دو ملزموں کو جرمانہ

تیز رفتاری سے موٹر سائیکل چلانے پر دو ملزموں کو جرمانہ

لاہور(نامہ نگار )کینٹ کچہری کے جوڈیشل مجسٹریٹ نے غفلت اور تیز رفتاری سے موٹر سائیکل چلانے کے مقدمات میں ملوث دو ملزموں پر جرمانہ عائد کر دیاہے۔جوڈیشل مجسٹریٹ زیب شہزاد چیمہ نے ملزموں محمد عثمان، محمد علی کے خلاف درج مقدمات کی سماعت کی، جنوبی چھاونی پولیس نے ٹریفک پولیس کی درخواست پر ملزموں کے خلاف تیز رفتاری سے موٹر سائیکل چلانے کے الزامات کے تحت مقدمات درج کر کے چالان عدالت میں پیش کیا۔

، پراسکیوشن نے عدالت کو بتایا کہ دونوں ملزموں نے جنوبی چھاونی کے علاقے غفلت سے ڈرائیونگ کر کے نہ صرف اپنی جانوں کو خطرے میں ڈالا بلکہ شہریوں کی جانیں بھی خطرے میں ڈالیں لہذا ملزموں کو موٹر وہیکل آرڈیننس کی دفعہ 99کے تحت دو سال قید کی سزا سنائی جائے، دونوں ملزموں نے کہا کہ وہ پہلے کسی مقدمے میں ملوث نہیں رہے اور قانون کی خلاف ورزی کا اعتراف کرتے ہیں، ملزموں نے مزید کہا کہ آئندہ اس جرم کا ارتکاب نہیں کریں گے ،سزا میں نرمی برتی جائے، عدالت نے دلائل سننے اور ریکارڈ کی جانچ کرنے کے بعد دونوں ملزموں پر 8،8سو روپے جرمانہ عائد کیا ہے ۔

مزید : میٹروپولیٹن 4