سعید الزماں صدیقی کے انتقال سے پاکستان ایک محب وطن شخصیت سے محروم ہو گیا ،شیر علی

سعید الزماں صدیقی کے انتقال سے پاکستان ایک محب وطن شخصیت سے محروم ہو گیا ...

لاہور(نمائندہ خصوصی)ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی سردار شیر علی خاں گورچانی نے گورنر سندھ جسٹس(ر) سعید الزماں صدیقی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہارکیا ہے ۔ڈپٹی سپیکرنے ملک و قوم کیلئے سعید الزمان صدیقی مرحوم کی خدمات کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کے انتقال سے پاکستان ایک محب وطن شخصیت سے محروم ہو گیا ہے۔

اور جسٹس (ر) سعید الزماں صدیقی نے اپنے شعبے میں گراں قدر خدمات سر انجام دیں۔انہوں نے کہا کہ جسٹس (ر) سعید الزماں صدیقی مرحوم کی ملک و قوم کے لئے خدمات تادیر یاد رکھی جائیں گی۔ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی سردار شیر علی خاں گورچانی نے پنجاب اسمبلی اپنے چیمبرمیں کھلی کچہری کا انعقاد کیا ۔ ڈپٹی سپیکر نے کھلی کچہری میں راجن پور سے آئے لوگو ں کے مسائل سنے اور موقع پر مسائل کے حل کے لئے احکامات جاری کئے۔اس موقع پرانہوں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کا مقصد اور محور عوام کی خدمت اور ان کے مسائل کا ترجیحی بنیادپر حل ہے ۔ہماری جماعت نے عملی طور پر ثابت کیا ہے کہ پاکستان کی تاریخ میں مسلم لیگ (ن) کی حکومت سے زیادہ عوام دوست، ترقی پسند اور دیانتدار و مخلص کوئی حکومت نہیں آئی ۔

مزید : میٹروپولیٹن 4