ضلعی انتظامیہ نے 92مراکز صحت پر ترقیاتی کام کرا دیے

ضلعی انتظامیہ نے 92مراکز صحت پر ترقیاتی کام کرا دیے

لاہور(جنرل ر پو ر ٹر ) صوبائی وزیر پنجاب برائے پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ پنجاب خواجہ عمران نذیر اور ڈپٹی کمشنر لاہور کیپٹن(ر) محمد عثمان کی زیر صدارت ایک اجلاس نا در ہال میں ہوا جس میں لاہور شہر میں مو جو د صحت کے مراکز میں جاری ترقیاتی کا موں کے با رے میں تفصیلی جا ئزہ لیا گیا۔اجلاس میں ای ڈی او (ہیلتھ) ڈاکٹر ذوالفقار احمد،محکمہ بلڈنگ کے افسران بھی مو جو د تھے۔اس موقع پر بریفنگ دیتے ہوئے ڈی سی لاہور نے بتایا کہ ضلعی انتظامیہ لاہور نے شہر کے 92صحت کے مراکز پر ترقیاتی کام کروایا ہے۔ان صحت کے مراکز میں ڈی ایچ کیو،ٹی ایچ کیو،آر ایچ سی اور ڈسپنسریاں شا مل ہیں۔ان پر پچھلے کئی سالوں سے کام نہیں ہوا تھا۔انہوں نے بتایا کہ ضلعی انتظامیہ نے مرمت کا کام کرواتے وقت اس بات کو مدِ نظر رکھا کہ ان میں مریضوں کی تعداد کتنی ہے۔ڈی سی لاہور نے میاں منشی ہسپتال،آئی ڈی ہسپتال بلال گنج،سمن آباد ہسپتال،ٹی ایچ کیو ہسپتال رائے ونڈ،شاہدرہ ہسپتال،غازی آباد ہسپتال،سوامی نگر ہسپتال،آر ایچ سی چوہنگ،آر ایچ سی رائے ونڈ،آر ایچ سی اعوان ڈھائے والہ اور ڈسپنسریوں میں ہو نے والے مرمتی کاموں کے بارے میں بریفنگ دی۔

مزید : میٹروپولیٹن 1