پوار ملک موجودہ نظام پر عدم اعتماد کررہا ہے

پوار ملک موجودہ نظام پر عدم اعتماد کررہا ہے

لاہور(لیڈی ر پو رٹر ) تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی ڈاکٹر نوشین حامد نے کہا ہے کہ پوار ملک موجودہ نظام پر عدم اعتماد کررہا ہے ، بد عنوان عناصر جس نظام کو چلا رہے ہوں وہ کس طرح عوام کوانصاف فراہم کرسکتا ہے ، ہماری جدوجہد شفاف نظام کے قیام کے لئے ہے ،ہم جمہوریت کو کرپشن سے پاک کرنا چاہتے ہیں ، مسلم لیگ (ن )نے عوام کی خواہشات کو پاؤں تلے روندا ہے چار بجٹ پیش کرنے والی حکومت عوام کی فلاح کے لئے کوئی قابل ذکر منصوبہ نہیں بنا سکی، ایک طرف عوام کے لئے فلاحی منصوبے نہیں بنا سکی اور دوسری طرف کرپشن کی انتہاکردی گئی ،پوری دنیا جانتی ہے کہ حکمرانوں نے کتنی کرپشن کی ہے ،یہ کرپٹ عناصر اب تک عوام کو کچھ نہیں دے سکے ہیں،انہوں نے کہاکہ بہتر یہ ہی ہے کہ حکمران خود اقتدار چھوڑ دیں ورنہ عوام ان سے اقتدارچھین لیں گے ا، ملک بھر میں کئے جانے والے سروے حکمرانوں کی مقبولیت میں نمایاں کمی ظاہر کررہے ہیں عوام حکمرانوں سے ہر صورت نجات چاہتے ہیں

مزید : میٹروپولیٹن 1