ایسا پاکستان چاہتے ہیں جہاں ہر ایک کو حق مل سکے

ایسا پاکستان چاہتے ہیں جہاں ہر ایک کو حق مل سکے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(لیڈی ر پو ر ٹر )سابق وزیر مملکت انصاف و پارلیمانی امور مہرین انور راجہ نے کہا ہے کہ ایسا پاکستان چاہتے ہیں جہاں ہر ایک کو برابر کا حق مل سکے ، ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ پیپلزپارٹی نے ہمیشہ مساوات کے قیام کی کوشش کی ہے اور معاشرہ میں طبقاتی تقسیم کے خاتمہ کے لئے جدوجہد کی ہے ، پیپلزپارٹی میں سب سے زیادہ اہمیت غریب طبقہ کو دی جاتی ہے ،مزدور اور کسان ہمارا اثاثہ ہیں ان کے حق کے تحفظ کے لئے ہر سطح پر جدوجہد کی ہے ۔انہوں نے کہاکہ عوام کی مشکلات دور کرنے کے لئے اپنے دور حکومت میں مثالی اقدامات کئے اور اب پھر ااقتدار میں آکر ملک کو مشکلات سے نجات دلائیں گے ۔بے نظیر بھٹو کا مشن جاری رکھیں گے اور ملک کی خاطر کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے ۔انہوں نے کہاکہ موجودہ حکومت نے قوم کا قیمتی وقت ضائع کیا ہے اور اب اسے اپنے کئے کا حساب دینا ہوگا ۔عام انتخاب میں عوام اسی کو ووٹ دیں گے جس نے ان کی خدمت کی ہوگی