گلاسکو لاہور کو 300موٹرسائیکل ایمبولینسوں کا تحفہ دے گا

گلاسکو لاہور کو 300موٹرسائیکل ایمبولینسوں کا تحفہ دے گا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(جنرل رپورٹر)مےئر لاہور کر نل (ر)مبشر جا وید سے لاہور کے جڑواں شہر گلاسکو سے تعلق رکھنے والے سابق رکن پارلیمنٹ سکاٹ لینڈ ہنزلہ ملک نے ٹاؤن ہال میں اپنے وفد کے ہمراہ ملاقات کی۔وفد میں ڈی جی ریسکیو1122پنجاب ڈاکٹر رضوان، کمشنر اور سیز پاکستان افضال بھٹی شامل تھے۔میٹرو پولیٹن کارپوریشن کے افسران بھی اس موقع پر موجود تھے۔ہنزلہ ملک نے بتایا کہ گلاسکو شہر لاہور کا جڑواں شہر ہے اور لاہوریوں کے لئے ایک تحفہ کے طور پر 300موٹر سائیکل ایمبولینسزلاہور شہر کو دی جا رہی ہیں جن میں سے 10موٹر سائیکل ایمبولینسز 1122لاہور کے حوالے ہفتہ کے روز کر دی جائیں گی۔جن کے ذریعے ریسکیو ملازمین شہر کی تنگ گلیوں اور آبادی والے اور ٹریفک جام علاقوں میں جا کر ایمرجنسی کی صورت میں فرسٹ ایڈ دینگی۔انہوں نے بتایا کہ موٹر سائیکل ایمبولینسزکو چلانے کے لئے ملازمین کی ٹریننگ کا بندوبست بھی گلاسکو کی جانب سے ہو رہا ہے۔مئیر لاہور کرنل (ر) مبشر جاوید نے اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ وہ گلاسکو کے وفد کا شکریہ ادا کرتے ہیں اور ایسے مقامات جہاں پر بڑی ایمبولینسزنہیں جا سکتی موٹر سائیکل ایمبولینسز مفید ہو گی اور تنگ گلیوں میں ہونے والے مریضوں کو فوری طور پر پہنچ کر فرسٹ ایڈ دے گی۔ملاقات کے آخر میں ہنزلہ ملک نے گلاسکو سٹی کے شیشے میں جڑا ہوا نقشہ لاہور مئیر لاہور کو پیش کیا۔علا وہ ازیں مےئر لاہور کر نل (ر) مبشر جا وید کی زیر صدارت ڈپٹی مےئرز اور میٹروپولیٹن کارپوریشن کا ایک اجلاس ٹا ؤن ہال میں ہوا۔اجلاس میں میٹروپولیٹن کارپوریشن کے امور کا جا ئزہ لیا گیا اور میٹروپولیٹن کارپوریشن لاہور کے ترقیاتی کا موں کے حوالے سے بھی بات چیت کی گئی۔