افضل ایوب کی سینئر اسٹیٹ افسر ایل ڈی اے تقرری کے احکامات منسوح

افضل ایوب کی سینئر اسٹیٹ افسر ایل ڈی اے تقرری کے احکامات منسوح

لاہور(اپنے خبر نگار سے) لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ( ہیڈ کوراٹرز) سمیعہ سلیم نے محمد افضل ایوب کی ڈائریکٹوریٹ آف اسٹیٹ مینجمنٹ ٹو میں بطورسینئر اسٹیٹ افسرتقرری کے احکامات منسوخ کر دیئے ہیں ۔ ڈائریکٹوریٹ آف لینڈ ایکوزیشن میں تعینات عقیل اکرم کو اسٹیٹ افسر ڈائریکٹوریٹ آف اسٹیٹ مینجمنٹ ٹو لگا دیا ہے ۔تقرری کی منتظر ڈپٹی ڈائریکٹر حبیبہ اسلم کو ڈائریکٹوریٹ آف ریکارڈ مینجمنٹ میں تعینات کر دیا ہے جبکہ ڈائریکٹوریٹ آف لینڈ ڈویلپمنٹ ون میں تعینات اسسٹنٹ ڈائریکٹر زویا مبین کا تبادلہ ڈائریکٹوریٹ آف ریکارڈ مینجمنٹ میں کر دیا ہے ۔اسسٹنٹ ڈائریکٹر کانفیڈنشل قمر ظہور کا تبادلہ کر کے انہیں ایڈمنسٹریٹو افسر جنرل تعینات کر دیا ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1