فوجی عدالتوں میں توسیع کے بغیر دہشتگردی کا خاتمہ ممکن نہیں،صاحبزادہ حامد رضا

فوجی عدالتوں میں توسیع کے بغیر دہشتگردی کا خاتمہ ممکن نہیں،صاحبزادہ حامد ...

لاہور(خبر نگار خصوصی)سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے کہا ہے کہ دہشت گردی کا مکمل خاتمہ فوجی عدالتوں میں توسیع کے بغیر ممکن نہیں۔ جنرل (ر) راحیل شریف مسلم فوجی اتحاد کی سربراہی سے متعلق اپنی پوزیشن خود واضع کریں تاکہ کنفیوژن دور ہوسکے۔ وفاقی حکومت کھاد پر سبسڈی بحال کرے۔ بلدیاتی ادارے اختیارات کے بغیر محض نمائشی ادارے ہیں۔ حکمرانوں نے ریاست کو ماں نہیں ڈائن بنادیا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے جامع مسجد حنفیہ فیضان رسول شام نگر میں علماء کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ صاحبزادہ حامد رضا نے مزید کہا کہ جنرل (ر) راحیل شریف کو متنازعہ مسلم فوجی اتحاد کی سربراہی قبول نہیں کرنی چاہیے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1