پولیس وی آئی پیز کی حفاظت پر مامور ، وارداتوں میں اضافہ تشویشناک ہے : ذکر اللہ مجاہد

پولیس وی آئی پیز کی حفاظت پر مامور ، وارداتوں میں اضافہ تشویشناک ہے : ذکر اللہ ...

 لاہور( فورم رپورٹ : میاں اشفاق انجم : تصا و یر ایوب بشیر)جماعت اسلامی لاہور کے امیرذکراللہ مجاہد نے روزنامہ پاکستان فورم میں اظہارخیال کرتے ہوئے کہا ہے لاہور کو ڈاکوؤں کے رحم وکرم پر چھوڑدیاگیاہے پولیس وی آئی کی حفاظت میں لگی ہوئی ہے گزشتہ دوماہ میں 44افراد قتل 500 کاروں اور 1000 موٹرسائیکلوں کی چوریاں گڈگورننس کا بھانڈاپھوڑنے کے لیے کافی ہیں ۔انہوں نے کہا لاہور کا 80 فیصد پینے کا پانی ناقابل استعمال قرار دیاجاچکاہے ہسپتالوں کے فرشو ں پر مریض دم توڑرہے ہیں بے ہنگم ٹریفک نے لاہور یوں کوذہنی مریض بنادیاہے، وزیراعظم اسلام آبادکی طرز پراہل لاہورکے بچے بچیوں کوبھی کم از کم دوسوبسیں فراہم کریں۔انہوں نے کہا کہ ڈاکوجدیداسلحہ لیے پھررہے ہیں اشاروں پرگن پوائنٹ پرلوٹنامعمول بن گیاہے پکی ٹھٹھی میں ڈکیتی کی واردات میں 5 افرادکے قتل نے تاجربرادری کوخوف میں مبتلا کر رکھا ہے ۔انہوں نے کہاافسوس ناک پہلویہ ہے پولیس کے کل بجٹ کا 2.8فیصد فنڈٹریننگ پرلگایاجارہاہے پنجاب حکومت اپنی ترجیحات تبدیل کرے اوربنیادی سہولیات کی فراہمی کے لئے اقدامات یقینی بنائے ۔ذکراللہ مجاہد نے کہا ڈولفن پولیس بھی ناکام ہوچکی ہے 122 1کی طرح ڈولفن کا وقوعہ پر پہنچنے کا وقت طے ہوناچاہیے۔ امیرلاہورنے کہا امن عامہ کی درگوں صورت حال ہے سٹریٹ کرائم روزبروز بڑھ رہاہے عورتوں کاسفر کرنامشکل بنادیاگیاہے ایسے میں پولیس کی طرف سے جوا اور منشیات کے اڈوں کی سرپرستی کی خبریں لمحہ فکریہ ہیں ۔انہوں نے کہالاہور کے بڑے تعلیمی ادارے میں منشیات کی فراہمی کا نیٹ ورک پکڑاجاناحکمرانوں کے منہ پر طمانچہ ہے ۔ امیر لاہورنے بتایاہسپتالوں کی حالت زار دیکھ کر رونا آتاہے ایک ایک بیڈ پر تین تین مریض لٹائے جارہے ہیں پھر بھی حکمران سب اچھاکی کہانی سنارہے ہیں بجلی گیس کی لوڈشیدنگ کم ہونے کی بجائے بڑھ گئی ہے اور روزانہ استعمال کی اشیاکی قیمتیں بڑھ رہی ہیں۔ امیرلاہورذکراللہ مجاہد نے وزیراعلیٰ سے مطالبہ کیاکہ امن عامہ کیلئے فوری اجلاس بلایاجائے ٹریفک کے نظام کو ازسرنوترتیب دیاجائے ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1