صدر مسلم لیگ(ن) ٹریڈر ونگ ناصر سعید کاچہلم،تاجر وں کی بھرپور شرکت

صدر مسلم لیگ(ن) ٹریڈر ونگ ناصر سعید کاچہلم،تاجر وں کی بھرپور شرکت

لاہور (کامرس رپورٹر)مسلم لیگ ن کے رکن قو می اسمبلی پرویز ملک نے کہا ہے کہ تاجر برادری اگر ایک پلیٹ فارم پر متحد ہو جائے تو نہ صرف ان کے مسائل کا فوری خاتمہ ہو گا بلکہ معاشی تر قی کا پہیہ بھی پٹری پر رواں ہو سکتا ہے ۔خدمت کے جذبہ سے سر شار ناصر سعید مرحوم ایک قیمتی ہیرا تھا جس کے جانے سے پارٹی اور تاجر برادری میں پیدا ہونے والا خلاء شاید ہی کھبی پر ہو سکے ۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے گزشتہ روز مسلم لیگ ن تاجر ونگ لاہور کے جنرل سیکرٹری شاہد نذیر کی جانب سے ناصر سعید مرحوم کی رسم چہلم کے موقع پر اپنے خطاب میں کیا۔اس موقع پر صو بائی وزیر صحت خواجہ عمران نذیر ، اراکین صو بائی اسمبلی ماجد ظہور ، رانا مبشر ، پیاف اور مسلم لیگ ن تاجر ونگ کے چیئر مین عرفان اقبال شیخ ، لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر عبدالباسط ،نائب صدر ناصر حمید ، آل پاکستان انجمن تاجران کے صدر خالد پرویز ، انجمن تاجران پاکستان کے صدر اشر ف بھٹی ، آل پاکستان انجمن تاجران پنجاب (میر گروپ)کے صدر چوہدری محبوب علی سر کی ، خدمت گروپ کے صدر بابر محمو د ، مسلم لیگ ن تاجر ونگ پنجاب کے صدر محمد علی میاں ، جنرل سیکرٹری زبیر احمد ،مسلم لیگ ن تاجر ونگ لاہور کے وائس چیئر مین عامر صد یق چوہدری ،سینئر نائب صدر لیاقت سیٹھی ،انجمن تاجران لاہور کے صدر خواجہ عامر ، آل پاکستان پیپر مر چنٹ ایسو سی ایشن کے صدر باؤ بشیر ، لاہور چیمبر کے سابق سینئر نائب صدر الماس حیدر ، ایگزیکٹو ممبر خادم حسین ، فرایا کے چیئر مین خواجہ شاہ زیب اکر م ، تاجر رہنماء وقار احمد میاں ، سر فراز منج ، سہیل محمو د راڈو والے ،احجاز خان ، اظہر شاہ ، خلیل عبیر ، شبیر لبھا ، فاروق مجید ، اسماعیل بابر ، جاوید بھٹی ، عمران بشیر ، معظم علی خان ، فیاض بٹ ، شیخ فیاض ، ملک کلیم ، وقار حسین ، مظہر امین بٹ ،زاہد حسین سمیت لاہور کی تھوک و پر چون مارکیٹوں کے قائد ین کی کثیر تعداد مو جو د تھی ۔ رسم چہلم میں ناصر سعید مرحوم کے ایصال ثواب کے لیے نعت خوانی اور دعائے مغفرت کروائی گئی ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1