ذوالفقار گھمن کے دور میں پٹواریوں کو ایک جگہ بٹھانے کیلئے عمارت کی تلاش شروع ہوئی

ذوالفقار گھمن کے دور میں پٹواریوں کو ایک جگہ بٹھانے کیلئے عمارت کی تلاش شروع ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(اپنے نمائندے سے)ریونیو ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق ڈسٹرکٹ کلکٹر لاہور ذوالفقار احمد گھمن کے دور میں ایک ہی جگہ پٹواریوں کو اکٹھا کرنے کے لئے بلڈنگ کی تلاش شروع کی گئی تھی مگر ان کی تبدیلی کے بعد منصوبہ بھی سرخ فیتے کی نذر ہو گیا ہے اور اسکے بعد آج تک کسی بھی اعلیٰ افسر نے صوبائی دارالحکومت کے بے ترتیب اور نظم و نسق کی خلاف ورزی کرتے ہوئے تعمیر کئے جانے والے پٹوار خانوں کے حوالے سے نہ تو کوئی میٹنگ کی اور نہ ہی اس مسئلے کا حل نکالنے کی کوشش کی بلکہ یوں کہنا بھی بے جا نہ ہو گا کہ محکمہ ریونیو کے اعلیٰ افسران عوام الناس کو درپیش اس مسئلے سے مکمل طور پر بے خبر ہے ۔