سپیکر پنجاب اسمبلی نے قصو ر کے مختلف علاقوں میں گیس فراہمی کا افتتاح کیا
لاہور( نمائندہ خصوصی)سپیکر پنجاب اسمبلی رانا محمد اقبال خاں نے اراکین قومی اسمبلی رانا محمد حیات خا ں اور رانا محمد اسحاق خاں کے ہمراہ ضلع قصور کے متعدد چکوک میں سوئی گیس کا افتتا ح کیا۔ سپیکرنے اپنے حلقہ انتخاب میں اڈہ گولڈن ، دینہ ناتھ، گگہ سرائے بھگیانہ میں اراکین قومی اسمبلی رانا محمد حیات خاں او ر رانا محمد اسحاق خاں کے ہمراہ مختلف دیہاتوں میں سوئی گیس کا افتتاح کیا اس موقع پر خطاب کر تے ہوئے سپیکر نے کہا کہ سوئی گیس کا حصول میرے حلقہ کے عوام کی دیرینہ خواہش تھی۔ جس کووزیر اعظم میاں محمد نواز شریف نے عملی جامہ پہنایا۔ انہوں نے کہا کہ میں بلا تفریق عوام کی خدمت کرتا ہوں ۔ سوئی گیس کی فراہمی بھی اپنے حلقہ کے سارے عوام کے لیے ہو گی۔ سپیکر پنجاب اسمبلی نے کہا کہ سی پیک پورے ملک کے لیے قدرت کی ایک بہترین نعمت ہے۔ جس کی کامیابی کے لیے میاں محمد نواز شریف دن رات محنت کر رہے ہیں۔ اس سے خطے کے تمام ممالک مستفید ہونگے ۔ لوگوں کو روزگار ملے گا اور انرجی کرائسسز سے نجات مل جائے گی۔