معاوضہ جات کی سہولت کیلئے دو عدالتیں کام کر رہی ہیں،ڈی او لیبر

معاوضہ جات کی سہولت کیلئے دو عدالتیں کام کر رہی ہیں،ڈی او لیبر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(خبر نگار) ڈی او لیبر چوہدری محمد نصر اللہ نے بتایا کہ زیادہ تر کیس کم سے کم اجرت اور دوسرے نمبر پر چائلڈ لیبر کے کیس آتے ہیں جس میں فیکٹری مالکان اور کارخانہ دار کو نوٹس بھجوائے جاتے ہیں اور کوشش کی جاتی ہے کہ ایک سے دوسرے نوٹس پر ہی مزدور کی اجرت کا مسئلہ حل کروایا جائے، انہوں نے بتایا کہ معاوضہ جات کی سہولت کے لئے دو عدالتیں کام کر رہی ہیں، جس میں کمشنر معاوضہ جات محمد ندیم اختر ہر ماہ 50سے 60کیسوں کا فیصلہ کر رہے ہیں جبکہ مزدوروں کی یونین سازی اور دیگر مسائل بھی ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جاتے ہیں۔انہوں نے مزید بتایا کہ مزدوروں کی سہولتوں کے لئے دفتر میں واقعی بیٹھنے کے لئے کوئی خاص بندوبست نہیں تاہم آنے والے مزدوروں کے مسائل ترجیح بنیادوں پر حل اور اس میں بلخصوص مزدوروں کی یونین سازی اور چائلڈ لیبر کے خاتمے کے لئے بڑے پیمانے پر عمل پیرا ہیں۔