قوم کو طفل تسلیوں سے بہلایا جا رہا ہے،عابد حسین صدیقی

قوم کو طفل تسلیوں سے بہلایا جا رہا ہے،عابد حسین صدیقی

لاہور(نمائندہ خصوصی) پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما عابد حسین صدیقی نے کہا ہے کہ وزیر اعظم قوم سے پورا سچ بولیں، قوم کو طفل تسلیوں سے بہلایا جا رہا ہے پاناما لیکس قومی مسئلہ ہے وزیر اعظم عدالت میں آ کر قوم کے تحفظات دور کریں۔ یہاں سے جاری ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پنجاب میں مسلم لیگ ن کے گڈگورننس کے دعوے ریت کی دیوار ثابت ہو رہے ہیں۔ مسلم لیگ ن کی ترجیحات میں امن و امان، صحت اور تعلیم شامل نہیں۔ سفارش پر بھرتی پولیس اہلکار صرف مسلم لیگ ن کو پروٹوکول دیتی نظر آتی ہے عوام کا کوئی پرسان حال نہیں۔ لاہور شہر میں بڑھتی ہوئی وارداتوں نے لوگوں کو گھر تک محصور کر دیا ہے باہر نکلتے ہوئے ہر ایک کو خوف محسوس ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکمرانوں کی نیت ٹھیک ہوتی تو پنجاب کے غریب عوام کے بنیادی مسائل حل کرنے کیلئے 7سال کا عرصہ کافی تھا، مسلم لیگ ن صرف ایسے منصوبے بناتے ہیں جن میں کمیشن اور تشہیر کا وافرسامان ہو۔ قومی دولت ناقص منصوبوں میں ضائع کرنا بھی کرپشن اور بے ایمانی ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1