پانامہ لیکس کیس اپنی موت آپ مر چکا ہے،مسز ملک

پانامہ لیکس کیس اپنی موت آپ مر چکا ہے،مسز ملک

لاہور( لیڈی رپورٹر) مسلم لیگ(ن) کلچرل ونگ پنجاب کی صدر مسز ملک نے کہا ہے کہ پاناما لیکس اپنی موت آپ مرچکا ہے۔عمران خان اور اس کے حواریوں نے اہم کردار ادا کیا ہے۔شریف فیملی تمام ثبوت عدالت میں پیش کرچکی ہے۔تحریک انصاف عدالت اور قوم کو وقت ضائع کررہی ہے۔نا سمجھ اور نا بالغ سیاستدان ملکی ترقی کیلئے سنگین خطرہ ہیں ۔وزیر اعظم نواز شریف کی سربراہی میں پاکستان میں ترقیاتی منصوبے جاری رہیں گئے۔حکومت اپنی آئنی مدت پوری ہونے تک ملک میں جاری بحرانوں کا خاتمہ کردے گی۔پاکستان میں منفی سیاست کیلئے اب کوئی جگہ نہیں ہے۔وہ گزشتہ روز جوہر ٹاؤن میں واقع مقامی ہوٹل میں ایک تقریب سے خطاب کررہی تھیں۔انہوں نے مزید کہا 2013کے الیکشن میں بدقسمتی سے عمران خان کو کے پی کے میں حکومت بنانے کا موقعہ ملا لیکن وہاں کی عوام اب اپنی غلطی کا خمیازہ بھگت رہی ہے۔کے پی کے میں تبدیلی کے نام پر حکومت بنانے والوں وہاں کی عوام کو دو وقت کی روٹی اور پینے کے صاف تک کی سہولیات نہیں دی۔آئندہ انتخابات میں مسلم لیگ (ن) کے پی کے میں بھی حکومت بنائے گی۔تبدیلی کا نعرہ لگانے والے ناکام ہو چکے ہیں ۔جس کا واضع ثبوت کے پی کے پولیس میں کرپشن کی داستانیں ہیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 1