سکول بچوں پر چھڑی سے تشدد ڈپٹی کمشنر نے نوٹس لے لیا

سکول بچوں پر چھڑی سے تشدد ڈپٹی کمشنر نے نوٹس لے لیا

لاہور(جنرل رپورٹر)گورنمنٹ اسلا میہ ہا ئی سکول لاہور میں ایک ٹیچر طارق کی جانب سے بچوں پر چھڑی سے تشدد کی خبر نشر ہو نے کے بعد ڈپٹی کمشنر لاہور کیپٹن(ر) محمد عثمان نے اس کا فوری طور پر لیا اور ایجو کیشن اتھارٹی لاہور کے سی ای او طارق رفیق کو فوری طور پر سکول کا دورہ اور معاملہ کی انکوائری کا حکم دیا جس پر سی ای او لاہور نے سکول کا دورہ کیا تو یہ بات عیاں ہو ئی کہ ٹیچر طارق نے بچوں پر تشدد کیا ہے جس پر اس کو معطل کر کے اس کے خلاف کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1