صا ف پانی کی فراہمی کا منصوبہ انتہائی اہمیت کا حامل ہے،آزاد تبسم

صا ف پانی کی فراہمی کا منصوبہ انتہائی اہمیت کا حامل ہے،آزاد تبسم

لاہور(پ ر)پاکستان مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی آزاد علی تبسم نے کہا ہے کہآلودہ پانی ہمارے بچوں کا مقدر نہیں۔ ’’خادم پنجاب صاف پانی پروگرام‘‘ کیلئے اربوں روپے اسی لئے مختص کئے گئے ہیں کہ شہریوں کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی یقینی بنائی جاسکے اور یہ منصوبہ انسانوں کی صحت کیلئے بہت اہمیت کا حامل ہے۔صاف پانی صحت مند زندگی کی علامت ہے اور صحت مند معاشرے کی تشکیل میں کلیدی حیثیت رکھتا ہے لیکن مقام افسوس ہے کہ ماضی کی حکومتوں نے اس اہم مسئلے کی جانب کوئی توجہ نہیں دی جس کی بنا پر اس منصوبے پر کوئی اہم پیش رفت نہ ہوسکی۔ اربوں روپے کی سکیمیں تو ضرور بنائی گئیں لیکن انہیں فعال نہیں کیا گیا۔ ماضی کی حکومتوں اور محکموں نے اپنی ذمہ داریاں پوری نہیں کیں جس کی بنا پر آج بھی بیشتر آبادی صاف پانی سے محروم ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1