کیپٹن(ر) عثمان نے منشی ہسپتال میں ڈائریا سے بچاؤ کے قطرے پلائے

کیپٹن(ر) عثمان نے منشی ہسپتال میں ڈائریا سے بچاؤ کے قطرے پلائے

لاہور(جنرل رپورٹر) ڈپٹی کمشنر لاہور کیپٹن(ر) محمد عثمان نے ڈائریا سے بچاؤ کے حفاظتی قطرے بچوں کو پلانے کے لیے میاں منشی ہسپتال کا دورہ کیا۔اس مو قع پر ای ڈی او ہیلتھ لاہور ڈاکٹر ذوالفقار احمد اور ایم ایس میاں منشی ہسپتال اُن کے ہمراہ تھے۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر لاہور کیپٹن(ر) محمد عثمان نے ہسپتال میں خصوصی طور پر حفاظتی ٹیکوں کے سیل میں جا کر بچوں کو ڈائریا سے بچاؤ کے لیے حفاظتی قطرے پلائے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1