تعلیمی اداروں میں منشیات کا فروغ تشویشناک ہے،نبیرہ عندلیب

تعلیمی اداروں میں منشیات کا فروغ تشویشناک ہے،نبیرہ عندلیب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(خبر نگار خصوصی)رکن پنجاب اسمبلی ناظمہ جامعہ سراجیہ نعیمیہ نبیرہ عندلیب نعیمی نے ہے کہاکہ تعلیمی اداروں میں منشیات کافروغ تشویشنا ک ہے ۔ معاشرے میں اخلاقی جرائم کے ساتھ منشیات فروشی کے بڑھتے ہوئے ر جحان کی روک تھام کیلئے تمام طبقات کرداراداکریں۔منشیات فروش مسلم معاشرے کے چہرے پر سیاہ دھبہ ہیں۔حکومت کے ساتھ ساتھ تمام طبقات کو بھی اپنا مثبت کردار ادا کرنا ہوگاتاکہ نوجوان نسل کو تباہ ہونے سے بچایا جاسکے۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے خواتین کے ایک وفد سے گفتگوکرتے ہوئے کیا۔انکامزید کہناتھاکہ منشیات نے کئی گھرانوں کو متاثر کیا ہے،لہذا اب وقت ہے کہ سب ملکر اس کا خاتمہ کریں اور معاشرہ کو اس لعنت سے پاک کریں ۔نشہ آوراشیاء کااستعمال اسلام میں حرام اورانسانی صحت کے لیے زہرقاتل ہے،ہماری نوجوان نسل میں نشہ آوراشیاء کااستعمال بڑھناباعث تشویش ہے۔منشیات فروش ملک دشمن عناصر ہیں ان کاقلع قمع انتہائی ضروری ہے۔علماء،اساتذہ اورسول سوسائٹی کے نمائندے منشیات اورنشہ آوراشیاء بارے قوم میں شعور بیدار کریں کیونکہ عوامی سطح پر منشیات کے خلاف آگاہی اور لوگوں میں شعور اجاگر کرنا منشیات کے استعمال کو روکنے میں معاون ہو سکتا ہے۔معاشرے کے تمام طبقات بالخصوص اساتذہ اور والدین نئی نسل پر نظر رکھیں اور انہیں منشیات کے استعمال کی بری عادت میں مبتلا ہونے سے بچائیں۔