روس اور ترکی کے درمیان شام میں دہشتگردوں کے ٹھکانوں پر حملوں کیلئے تعاون کا معاہدہ طے پا گیا

روس اور ترکی کے درمیان شام میں دہشتگردوں کے ٹھکانوں پر حملوں کیلئے تعاون کا ...
روس اور ترکی کے درمیان شام میں دہشتگردوں کے ٹھکانوں پر حملوں کیلئے تعاون کا معاہدہ طے پا گیا

  

ماسکو(ڈیلی پاکستان آن لائن )روس اور ترکی کے درمیان شام میں دہشتگردوں کے ٹھکانوں پر حملوں کیلئے تعاون کا معاہدہ طے پا گیاہے۔تفصیلات کے مطابق روسی وزارت دفاع نے کہاہے کہ روس اور ترک فضائیہ کے وفود کی ماسکومیں ملاقات ہوئی جس دوران شام میں دہشتگرد وں کے ٹھکانوں پر حملوں کیلئے تعاون کے معاہدے پردستخط کیے گئے جبکہ ملاقات میں دونوں ملکوں کا فضائی کارروائیوں کے دوران حادثات روکنے پر بھی اتفاق ہوا ۔

مزید : بین الاقوامی