ملک بھرکی یونیورسٹیزکے مابین مارشل آرٹس فیسٹیول کا آغاز

ملک بھرکی یونیورسٹیزکے مابین مارشل آرٹس فیسٹیول کا آغاز

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کوئٹہ(آئی این پی)کوئٹہ میں ملک بھر کی یونیورسٹیز کے مابین مارشل آرٹس سپورٹس فیسٹیول کا آغاز ہو گیا جس میں کھلاڑیوں نے ملک بھر سے350 خواتین کھلاڑیوں نے حصہ لیا۔تفصیلات کیمطابق کوئٹہ کی سردار بہادر خان ویمن یونیورسٹی میں سجائی گئی تقریب رنگا رنگ مارشل آرٹس سپورٹس فیسٹیول کی جس میں چاروں صوبوں کی12یونیورسٹیز350سے زائد خواتین کھلاڑیوں نے شرکت کی۔ مارشل آرٹس سپورٹس فیسٹیول میں تائی کوانڈو،ووشو اور جوڈو کراٹے شامل ہیں ملک بھر سے شریک خواتین کھلاڑیوں نے فیسٹیول کے انعقاد کو خوش آئند قرار دیا۔ مہمان خصوصی میر سرفراز بگٹی کا کہنا تھا کہ ملک کے دیگرحصوں سے اتنی بڑی تعداد میں خواتین کھلاڑیوں کی شرکت اس بات کا ثبوت ہے کہ بلوچستان میں امن کا سورج طلوع ہو چکا ہے۔