شاہین ورلڈ کپ میں براہ راست کوالیفائی کیلئے آج کینگروز پر جھپٹیں گے

شاہین ورلڈ کپ میں براہ راست کوالیفائی کیلئے آج کینگروز پر جھپٹیں گے

برسبین(سپورٹس ڈیسک) پاکستان اور آسٹریلیا کے مابین 5ایک روزہ میچوں کی سیریز کا پہلا ون ڈے (آج)جمعہ کو برسبین میں کھیلا جائیگا،میچ پاکستانی وقت کے مطابق صبح آٹھ بجکر بیس منٹ پر شروع ہو گا۔پاکستان ٹیم کو ورلڈ کپ میں براہ راست کوالیفائی کرنے کیلئے سیریز میں لازمی ایک فتح درکار ہے،برسبین کے گابا سٹیڈیم میں دونوں ٹیموں کے مابین ابھی تک 5ایک ون ڈے کھیل چکے ہیں،2 میں قومی ٹیم فاتح رہی جبکہ 2 مقابلے آسٹریلوی ٹیم کے نام رہے اور ایک میچ بارش کی نذر ہوا۔شاہینوں نے کینگروز سے لڑنے کا پلان بنالیا ہے۔نیٹ سیشن میں بلے بازوں کو دھواں دھار بیٹنگ کی ٹپس دی گئیں۔تفصیلات کے مطابق پاکستان اور آسٹریلیا کے مابین 5ون ڈے میچز کی سیریز کا آغاز (آج) جمعے سے ہوگا۔شاہینوں نے کینگروز سے لڑنے کا پلان بنالیا ہے۔آسٹریلیاکے خلاف مشکل سیریزکیلیے پاکستان نے سخت تیاری کی ہے۔شاہینوں نے اسپیڈ پکڑلی ہے اورکینگروز کو ٹارگٹ کرلیا ہے۔برسبین میں ون ڈے سیریز کا پلان فائنل ہوچکاہے۔فزیکل فٹنس پر خصوصی توجہ دی جارہی ہے۔ٹیم کے پریکٹس سیشن میں کھلاڑیوں نے فٹبال کھیلی۔فیلڈنگ اور کیچ پریکٹس کی ۔دوسری جانب کرکٹ آسٹریلیا کیخلاف ٹورمیچ میں 196رنزکی بڑی فتح سیگرین شرٹس کا اعتماد بحال ہوا ہے۔ٹاپ آرڈربیٹسمینوں کا فارم میں آنا بھی خوش آئند ہے، دوسری جانب ون ڈیرینکنگ میں آسٹریلیا کی پہلی اورپاکستان کی 8ویں پوزیشن ہے۔ کینگروزکی گرین شرٹس کیخلاف 0۔5، 1۔4یا 2۔3کیم مارجن سے فتح پاکستان کی رینکنگ پراثراندازنہیں ہوگی، قومی ٹیم ون ڈے سیریزجیت کر8ویں سے7ویں پوزیشن پرآسکتی ہے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی