آسٹریلوی ٹیم کو بھر پور ٹف ٹائم دیں گے:اظہر علی

آسٹریلوی ٹیم کو بھر پور ٹف ٹائم دیں گے:اظہر علی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


برسبین(آئی این پی) پاکستان ون ڈے ٹیم کے کپتان اظہر علی نے کہاہے کہ آسٹریلیا میں ٹیم سیٹ ہوگئی ہے،کوشش ہوگی کہ مخالف ٹیم کو ٹف فائٹ دیں۔برسبین میں میچ سے ایک روزقبل پریس کانفرنس کرتے ہوئے اظہرعلی نے کہاکہ سرفرازاحمد کو ٹیم مس کریگی۔ وہ اپنی والدہ کی علالت کی وجہ سے پاکستان واپس جاچکے ہیں۔انھوں نے امکان ظاہرکیاکہ سرفرازاحمد آسٹریلیا کیخلاف پوری ون ڈے سیریز میں اسکواڈ کاحصہ نہیں ہونگے۔سرفرازاحمد کی جگہ محمد رضوان وکٹ کیپنگ کہ ذمہ داریاں نبھائیں گے۔ اس سے قبل فاسٹ بالر محمد عرفان اپنی والدہ کی وفات کی وجہ سے پاکستان پہنچ چکے ہیں۔انھوں نے امید ظاہر کی کہ ٹیم میں نئے چہروں کی شمولیت اور آسٹریلیا کی سیکنڈ الیون کے خلاف سائیڈ میچ میں کامیابی نے ٹیم کا حوصلہ بلند کیاہے۔انھوں نے کہاکہ اگرچہ وہ کوئی بڑا مقابلہ نہیں تھا مگر بیٹسمینوں کا رنز اسکورکرنا ٹیم کے لیے فائدہ مندہوگا۔ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پہلا ون ڈے میچ جمعہ کو پاکستانی وقت کے مطابق صبح ساڑھے آٹھ بجے برسبین میں کھیلا جائیگا۔