ڈیزرٹ ٹی 20 چیلنج ٹورنامنٹ کل ابو ظہبی میں شروع ہوگا

ڈیزرٹ ٹی 20 چیلنج ٹورنامنٹ کل ابو ظہبی میں شروع ہوگا

ابوظہبی(اے پی پی) ڈیزرٹ ٹی 20 چیلنج ٹورنامنٹ (کل) ہفتہ سے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں شروع ہوگا۔ ایک ہفتہ تک جاری رہنے والے ٹورنامنٹ میں آئی سی سی ایسوسی ایٹ ممالک کی آٹھ ٹیمیں حصہ لیں گی، ان ٹیموں کو دو گروپوں میں تقسیم کیا گیا ہے، گروپ اے میں یو اے ای، آئرلینڈ، نمیبیا اور افغانستان جبکہ گروپ بی میں ہانگ کانگ، سکاٹ لینڈ، ہالینڈ اور اومان شامل ہے۔ ٹورنامنٹ میں ہر ٹیم تین لیگ میچ کھیلے گی، افتتاحی روز دو میچ کھیلے جائیں گے، پہلا میچ گروپ بی کی ٹیموں ہانگ کانگ اور سکاٹ لینڈ کے مابین کھیلا جائے گا ۔

جبکہ دوسرے میچ میں افغانستان اور آئرلینڈ کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی، دونوں میچز شیخ زید سٹیڈیم، ابو ظہبی میں کھیلے جائیں گے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی