انگلش کپتان ایلسٹرکک آج اینڈریو سٹراس سے ملاقات کرینگے

انگلش کپتان ایلسٹرکک آج اینڈریو سٹراس سے ملاقات کرینگے

لندن(اے پی پی) انگلش ٹیسٹ ٹیم کے کپتان اور سٹار اوپننگ بلے باز ایلسٹرکک (آج) جمعہ کو ڈائریکٹر آف کرکٹ اینڈریو سٹراس سے ملاقات کریں گے،کک کی قیادت کے حوالے سے کسی بھی طرح کا فیصلہ آنے کا امکان نہیں۔ یاد رہے کہ اگر کک ٹیسٹ ٹیم کی قیادت سے مستعفی ہوئے تو یہ ذمہ داری جوروٹ کو دیئے جانے کا قوی امکان ہے۔ اینڈریو سٹراس نے اپنے بیان میں کہا کہ کک آج جمعہ کو ان سے ملاقات کریں گے تاہم ملاقات کے دوران ان کے قیادت کے حوالے سے کوئی فیصلہ نہیں کیا جائے گا، انگلینڈ کی اگلی ٹیسٹ سیریز جولائی میں شیڈول ہے اسلئے ہم کک کو سوچنے کیلئے مزید وقت دینا چاہتے ہیں پھر بھی اگر کک ٹیم کی قیادت کو جاری نہیں رکھنا چاہتے تو ہم بھارت کے خلاف شیڈول لمیٹڈ اوور سیریز ختم ہونے کے بعد کوئی فیصلہ کریں گے۔ واضح رہے کہ کک نے 2012ء میں ٹیم کی قیادت سنبھالی تھی اور انہیں ریکارڈ 59 میچز میں ٹیم کی کپتانی کرنے کا ملکی اعزاز حاصل ہے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی