اسپینش لیگ:بارسلونا کو وارٹرفائنل میں پہنچ گئی

اسپینش لیگ:بارسلونا کو وارٹرفائنل میں پہنچ گئی

بارسلونا(اے پی پی) بارسلونا کی ٹیم اسپینش کوپا ڈیل رے فٹ بال لیگ کے کوارٹرفائنل میں پہنچ گئی۔ بارسلونا نے ایتھلیٹک بلباؤ کلب کو سیکنڈ لیگ میں 3-1 گولز اور ایگریگیٹ 4-3 گولز سے ہرایا، لائنل میسی، سوریز اور نیمار نے ایک، ایک گول کیا۔

اسپینش کوپا ڈیل رے فٹ بال لیگ کے سلسلے میں کھیلے گئے پری کوارٹرفائنل کے سیکنڈ لیگ میچ میں بارسلونا کی ٹیم نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے ایتھلیٹک بلباؤ کلب کو 3-1 گولز سے ہرایا اور ایگریگیٹ سکور 4-3 گولز سے شکست دے کر کوارٹرفائنل میں پہنچنے کا اعزاز حاصل کیا۔ سوریز، نیمار اور میسی نے ایک، ایک گول کیا، ایتھلیٹ کی جانب سے واحد گول سبورٹ نے کیا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی