انڈر17کرکٹ ٹورنامنٹ فروری سے پشاور میں شروع ہوگا

انڈر17کرکٹ ٹورنامنٹ فروری سے پشاور میں شروع ہوگا

پشاور(آئی این پی)آل خیبر پختونخواملک پریمیئر لیگ انڈر17کرکٹ ٹورنامنٹ فروری کے دوسرے ہفتے پشاور سے شروع ہورہاہے،جسمیں پشاور سمیت صوبے کے مختلف اضلاع سے سترہ سال سے کم عمر کھلاڑیوں پر مشتمل ٹیمیں حصہ لیں گی۔اس میگا ایونٹ کے میچز ارباب نیازکرکٹ سٹیڈیم اور جمخانہ گراؤنڈ پر کھیلے جائینگے۔اس ٹورنامنٹ کو کامیاب بنانے کیلئے تمام ترتیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں ۔ٹورنامنٹ کے ارگنائزنگ کمیٹی کے سیکرٹری ملک فرمان علی نے پشاور پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ صوبے کی سطح پر انڈر17لیگ کرکٹ ٹورنامنٹ کا اصل مقصد نچلی سطح پر ٹیلنٹ کو تلاش کرکے سامنے لانا ہے اور اس ایونٹ کے باعث یقیناہمیں کافی حد تک کا میاب ہوجائینگے۔انکاکہناتھاکہ پشاور کے مضافاتی علاقوں سمیت سوات، ملاکنڈ، صوابی، کوہاٹ، لکی مروت، مردان، چارسدہ، نوشہرہ، دیر ، ایبٹ آباد، مانسہرہ، بنوں اوردیگر اضلاع میں کرکٹ کا جیتاٹیلنٹ موجود ہے کسی دوسرے صوبے میں نہیں ہے ،ضروت اس امر کی ہے کہ انہیں کھیلنے کے مواقع اور انکی سرپرستی کی جائے ۔انہوں نے کہاکہ اگلے ماہ پشاور میں منعقدہ اس ٹورنامنٹ کے انعقاد کے دوران تمام ٹیموں کو کلر کٹس اور سفید بال ٹورنامنٹ کی ارگنائزنگ کمیٹی فراہم کریں گے ۔ٹورنامنٹ میں ٹیموں کی رجسٹریشن کیلئے 15فروری مقررکردی ہے ۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی