ڈاکار ریلی کا آٹھواں مرحلہ فرانسیسی ڈرائیور نے جیت لیا

ڈاکار ریلی کا آٹھواں مرحلہ فرانسیسی ڈرائیور نے جیت لیا

لندن (آئی این پی)ڈاکار ریلی کا آٹھواں مرحلہ فرانسیسی ڈرائیور سبسچین لوئب نے جیت لیا، موٹر بائیل کیٹگری میں اسپین کے یو آن بیریڈا نے پہلی پوزیشن حاصل کی۔ریلی کے آٹھویں مرحلے میں ریس کے شرکاء کو یویونی بولیویا سے سالٹا ارجنٹینا تک کا سفر طے کرنا تھا۔دشوار گزار راستوں پر فرانسیسی ڈرائیور سبسچین لوئب نے سب کو پیچھے چھوڑتے ہوئے آٹھویں مرحلے میں پہلی پوزیشن حاصل کی۔

سبسچین لوئب نے مقررہ فاصلہ 4گھنٹے 11منٹ اور 2سیکنڈز میں طے کیا، اسٹیفن پیٹرہنسل3 منٹ کے فرق سے دوسرے، سرل ڈیپرس تیسرے نمبر پر رہے۔اوور آل لیڈ میں سبسچین لوئب نے پہلی پوزیشن حاصل کرلی،موٹر بائیک کٹیگری میں اسپین کے یوا ن بیریڈا نے پہلی پوزیشن حاصل کی۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی