ثانیہ مرزا کی فتوحات برقرار، سڈنی اوپن ویمنز ڈبلز کے فائنل میں پہنچ گئیں

ثانیہ مرزا کی فتوحات برقرار، سڈنی اوپن ویمنز ڈبلز کے فائنل میں پہنچ گئیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


سڈنی(اے پی پی) سٹار بھارتی پلیئر ثانیہ مرزا اپنی فتوحات کو برقرار رکھتے ہوئے سڈنی اوپن ٹینس ٹورنامنٹ ویمنز ڈبلز کے فائنل میں پہنچ گئیں۔ ثانیہ اور انکی جمہوریہ چیک کی باربورا سٹرائکوا نے سیمی فائنل راؤنڈ میں امریکا کی وانیا کینگ اور انکی روسی جوڑی دار یارو سیلاوا شیڈوا کو شکست دی۔ آسٹریلیا میں جاری ایونٹ میں کھیلے گئے ویمنز ڈبلز ایونٹ کے سیمی فائنل راؤنڈ میں بھارت کی ثانیہ مرزا اور ان کی جمہوریہ چیک کی جوڑی دار باربورا سٹرائکوا نے امریکا کی وانیا کینگ اور انکی روسی جوڑی دار یارو سیلاوا شیڈوا کو سٹریٹ سیٹس میں 6-1 اور 6-2 سے ہرا کر ایونٹ کے فائنل کیلئے کوالیفائی کیا۔