لوئس سوریز تیز ترین گولز کی سنچری مکمل کرنیوالے بارسلونا کے تیسرے فٹ بالر بن گئے

لوئس سوریز تیز ترین گولز کی سنچری مکمل کرنیوالے بارسلونا کے تیسرے فٹ بالر بن ...

بارسلونا(اے پی پی) بارسلونا کے سٹار سٹرائیکر لوئس سوریز نے گولز کی سنچری مکمل کر لی، وہ تیز ترین یہ اعزاز پانے والے بارسلونا کے تیسرے کھلاڑی بن گئے ہیں، سوریز نے اسپینش کوپا ڈیل رے فٹ بال لیگ میں ایتھلیٹک بلباؤ کے خلاف پری کوارٹرفائنل سیکنڈ لیگ میچ میں گول کر کے سو گولز مکمل کئے، سوریز نے 120 میچز میں یہ کارنامہ انجام دیا جبکہ ماریانو مارٹن نے 99 میچز میں یہ سنگ میل عبور کر کے ریکارڈ اپنے قبضے میں کیا تھا جبکہ لاس زلو نے 103 میچز میں سو گولز مکمل کئے تھے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی