قومی ون ڈے کرکٹ کپ میں کل چار میچ کھیلے جائینگے

قومی ون ڈے کرکٹ کپ میں کل چار میچ کھیلے جائینگے

اسلام آباد(اے پی پی)پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیراہتمام قومی ون ڈے کرکٹ کپ کے مزید چار میچز (کل) ہفتہ کو کھیلے جائیں گے۔ مرغزار گراؤنڈ پر کراچی بیلو کا مقابلہ فاٹا سے ہوگا۔ ارباب سٹیڈیم پشاور میں کراچی وائٹس اور پشاور کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا۔

ڈائمنڈ کرکٹ گراؤنڈ ، اسلام آباد میں لاہور اور راولپنڈی کی ٹیمیں مدمقابل ہونگی، پنڈی سٹیڈیم ، راولپنڈی میں لاہور وائٹس اور اسلام آباد کی ٹیمیں آمنے سامنے ہونگی۔ ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل مقابلے 23 اور 24 جنوری کو جبکہ 27 جنوری کو قذافی سٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائیگا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی