شیخوپورہ: معمولی رنجش پر نوجوان کے قتل کا مقدمہ درج کرلیا گیا

شیخوپورہ: معمولی رنجش پر نوجوان کے قتل کا مقدمہ درج کرلیا گیا

شیخوپورہ(بیورورپورٹ)تھانہ سٹی اے ڈویژن پولیس نے سیم نالہ پل پر معمولی رنجش پر قتل ہونے والے نوجوان عظمت اللہ کے قتل کا مقدمہ محمد رمضان عرف الیاس ، مظہر،شہریار عرف شیری، اعجاز وغیرہ سات افراد کے خلاف درج کرلیا ہے تاہم کسی ملزم کو بھی گرفتار نہیں کیا جاسکا، مقتول سب انسپکٹر امانت علی ورک کا بیٹا بتایا گیا ہے جسے گزشتہ روز ملزمان نے لڑائی کے دوران بیچ بچاؤ کروانے پر بہیمانہ تشدد کرکے قتل کردیا تھا، مرکزی ملزم محمد رمضان عرف الیاس حکومتی شخصیت کا قریبی عزیز بتایا گیا ہے ، لڑائی میں دو افراد زخمی بھی ہوئے۔

مزید : علاقائی