ایپکا کی مطالبات کے حق میں دوبارہ احتجاجی تحریک چلانے کی دھمکی

ایپکا کی مطالبات کے حق میں دوبارہ احتجاجی تحریک چلانے کی دھمکی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور( خبرنگار) اپیکا نے سرکاری ملازمین کی اپ گریڈیشن اوردیگر مطالبات سمیت چارٹر آف ڈیمانڈ کی منظوری کے لئے ایک مرتبہ پھر احتجاجی تحریک چلانے کی دھمکی دے دی ہے۔ سرکاری ملازمین کے مطالبات جن میں ملازمین کی اپ گریڈیشن سے محرومی، ہاؤس رینٹ ریکوزیشن کی منظوری ، تنخواہوں میں 7.5 فیصد دیگر صوبوں کی طرح اضافہ، کنٹریکٹ ملازمینمحکمہ زکوٰۃ کی مستقلی ،انشورنس رقم کی ریٹائرمنٹ پرادائیگی و دیگر کا نوٹیفیکیشن مورخہ31 دسمبر 2016 ء سے پہلے جار ی کرنے کی یقین دھانی پر تاحال کوئی عملدآمد نہ ہو رہا ہے جسکی وجہ سے ملازمین میں شدید بے چینی پائی جا رہی ہے۔اس حوالے سے گزشتہ روز ایپکا پنجاب کا ایک اجلاس علامہ اقبال میڈیکل کالج، لاہور میں زیر صدرات حاجی محمد ارشاد چوہدری، صدر ایپکا پنجاب منعقد ہوا جسمیں لالہ محمد اسلم صدر ایپکا لاہور ڈویژن، چوہدری ابو ہریرہ جنرل سیکرٹری لاہور ڈویژن ، تنویر اکرام بٹ صدر ایپکا سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ لاہور، شاہ حسین صدر ایپکا درجہ چہارم ملازمین سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ لاہور، احمد اعوان ایڈیشنل جنرل سیکرٹری لاہور ڈویژن ، ذوالفقار احمد بھٹی صدر سوائل فرٹیلٹی ایگر کلچر ، میاں ریاض سپیشل ایجوکیشن و دیگر نے شرکت کی۔

حاجی محمد ارشاد چوہدری نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خادم پنجاب، چیف سیکرٹری پنجاب، ایڈیشنل چیف سیکرٹری پنجاب اورو سپیشل سیکرٹری ٹو چیف سیکرٹری پنجاب سے اپیل کی جاتی ہے کہ وہ وعدہ کے مطابق ایپکا کے درج بالا مطالبا ت کا نوٹیفیکیشن جلد از جلد جار ی کیا جائے اور پنجاب بھر کے لاکھوں ملازمین کی دُعا لیں۔ وگرنہ 24 جنوری کو ملازمین دوبارہ سڑکوں پر احتجاج کرنے پر مجبور ہو جائیں گے اور اس میں پہلے مرحلہ میں سول سیکرٹریٹ کا گھیراؤ کیاجائیگا۔ دوسرے مرحلہ میں پنجاب اسمبلی کے سامنے احتجاجی دھرنا دیا جائے گا جبکہ آخری مرحلہ میں ایوانِ وزیراعلیٰ کے سامنے ڈے اینڈ نائٹ احتجاجی دھرنا دیا جائے گا اور مطالبات کی منظوری تک احتجاجی دھرنا ختم نہیں کیا جائے گا۔

مزید :

علاقائی -